وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں معاشی انڈسٹریز پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی، صنعتوں میں ایس او پیز کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، تاہم یکم اپریل سے انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات بند کی جارہی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی اجلاس ہوا جس کے بعد انہوں نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں پر پانچ اپریل کی بجائے یکم اپریل سے پابندی سمیت پارکوں میں داخلے پر بھی پابندی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی، ماسک پہننے پر سختی سے پابندی ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانے کیےجائیں گے اور ماسک نہ پہننے والے کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔