آج سے پنجاب کے24 اضلاع میں تمام سرکاری اورنجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کردیےگئے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے بھی کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی تاہم نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیس کی شرح 3 فیصد پرآگئی ہے ۔

Previous articleسندھ: سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
Next articleوزیر اعظم عمران خان کا آج دورہ ملتان، 30 ارب کے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں گے