کوئٹہ میں پہلوانوں نے موسم بہار کا کشتی کے مقابلوں کا انعقاد کر کے استقبال کیا، پہلوانوں نےڈھول کی تھاپ پرایک دوسرے کو چت کرنے کے خوب داؤ پیچ لگائے۔

کوئٹہ میں موسم بہار کے شروع ہوتے ہی خوبصورت پھول کھل اٹھے اور پہلوان بھی میدان میں آ گئے۔ پہلوانوں نے موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا انداز اپنایا۔ ہلکی ہلکی خنک ہوا کے سنگ انہوں نے پشتون کشتی میدان سجایا جس میں کوئٹہ سمیت دوسرے شہروں سےآئے ہوئے درجنوں پہلوانوں نے اپنی طاقت کے جوہر دکھلا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

دوران غیژ (کشتی) پہلوانوں نےایڑی چوٹی کا زور لگا کر اپنے مدمقابل کو چت کرنےکی کوششیں کیں تو ڈھول بجانے والوں نےخوب ڈھول بجا کرانکی فتح اعلان کیا۔ کشتی کےمقابلوں کو نوجوانوں کےعلاوہ قبائلی معتبرین نے دیکھا اور خوب سراہا۔

مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے پہلوانوں کو ثقافتی پگڑیاں پہنائی گئیں اور انہوں نے جیت کی خوشی میں پشتون رقص کر کے شائقین کے خون کوخوب گرمایا۔

Previous articleپاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے، امریکی رکن کانگریس کا مطالبہ
Next articleکورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مہلک وائرس مزید 102 زندگیاں ہڑپ کرگیا