پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سابق آل راؤنڈرز اور سابق کپتان شاہد ٓافریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ واپس آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس ایل کو لوکل کھلاڑیوں سے مکمل کروانا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی کھوج کا نام ہے۔ پی ایس ایل ٹورنامنٹ شائقینِ کرکٹ کو بہت محظوظ کرتا ہے اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری مکمل سپورٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ ہے، پی ایس ایل جلد مکمل جوش و جذبہ کے ساتھ واپس آئے گی، یاد رکھئے گا کورونا ابھی بھی ہے اپنا خیال رکھیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Previous articleبلاول کی پریس کانفرنس، حکومتی حلقوں میں اضطراب، وزیراعظم کے رابطے
Next articleیوسف رضا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع