حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم اور حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا جائزہ لینے کے علاوہ لانگ مارچ اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں بلکہ طویل دھرنا دینے کے لیے آ رہے ہیں۔

 

Previous articleحکومت کا 10 مارچ سے بزرگوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان
Next articleایٹین اور حبیب بینک لیمیٹڈ اسلامی کے درمیان ہاؤس فنانسنگ کے حوالے سے معاہدہ