چیئرمین سینیٹ کی گدی پر کون بیٹھے اس کا فیصلہ کل ہوگا اور اس کے لیے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا جس کے لیے  چھوٹی جماعتوں کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے  اور وہ بازی پلٹنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

سینٹ سے 52 سینیٹرز آج ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ (ن) کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2    اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔

نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

 

Previous articleڈسکہ ضمنی الیکشن اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا، الیکشن کمیشن
Next articleامریکا، 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور