چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی سینیٹرز کو آج مدعو کر لیا ہے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل بروز جمہ 12 مارچ کو ہو گا، حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔
وزیراعظم نے تحریک انصاف اور اتحادی سینیٹرز کو آج وزیراعظم ہاوس مدعو کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارٹی اور اتحادیوں کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں مشترکہ فیصلے ہوں گے۔