چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ اسلام آباد پہنچ گی۔ کین سائنو ویکسین کی چوتھی کھیپ 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی ہے۔ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان آ چکی ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ ‏وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے 30 لاکھ ڈوز پاکستان میں بنیں گی۔ کین سینو ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا۔

انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏پاکستان پہلی بار کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپریل کے وسط تک وسیع پیمانے پر کین سینو ویکسین لے گا، ‏ویکسین کی ڈوز بنانے کیلئے خصوصی آلات خرید لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ڈوز پاکستان میں بنیں گی اور پیک ہوگی،‏وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے تیس لاکھ ڈوز ملک کے اندر ہی تیار ہونگی۔

Previous articleسابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی کورونا وائرس سے متاثر
Next articleبھارت سے چینی درآمد کرنے کی تیاریاں، جلد منظوری ملنے کا امکان