وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی کاروبار چلے گا تو حکومت چلے گی، ہمیں مسائل کا پتا ہے، بے خبر نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو اکٹھا ہونا چاہیے، باقی الیکشن میں لوگ فیصلہ کریں گے کس کوووٹ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی راولپنڈی کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے۔ نالہ لئی کے اطراف کے متاثرین کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات ٹھیک ہونے جا رہے ہیں، اپوزیشن اسمبلی میں آئے اور بیٹھ کر بات کرے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں ایسا نظام لایا جائے کہ ہارنے والا نتائج تسلیم کرے۔ اپوزیشن کو بالاخراسمبلی میں آنا ہوگا، سڑکوں پر نہیں اسمبلی میں مسائل حل ہوں گے۔

اس سے قبل آج ہی اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عثمان بزادار کے خلاف تحریک عدم اعتماد نظر نہیں آ رہی، وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ صرف کمپنی کی مشہوری میں مصروف تھے، جمعرات کو کابینہ اجلاس میں تبدیلیوں کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے بہتر ہمسائے کی صورت میں رہیں، کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کوئی تفتان بارڈر نہیں، دونوں شہروں کی پولیس ایک دوسرے سے تعاون کرے، اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس جوائنٹ آپریشن کرے

Previous articleپاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر جاری کردیئے
Next articleعوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان