بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اپنی 38ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت سمیت پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرنے لگیں۔

سُپر اسٹار کترینہ کیف آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر جہاں اُنہیں بھارت سے مبارکباد دی جارہی ہے تو وہیں پاکستان میں بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کترینہ کیف کا ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہے۔

کترینہ کیف پاکستان میں ٹرینڈنگ پر کیوں؟

پاکستان اور بھارت میں موجود کترینہ کیف کے مداح اُن کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

مداح کترینہ کیف کی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ناصرف سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں بلکہ اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی کئی سُپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں جبکہ اب وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم ’سوریا ونشی‘ میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں فلمی سفر کا آغاز کیا، اس دوران انہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ساتھ فلمیں کیں لیکن ان کی جوڑی کو سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ زیادہ سراہا گیا ہے۔

متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کترینہ کیف کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن ان کے کھاتے میں عجب پریم کی غضب کہانی، ریس، دھوم تھری، سنگھ از کنگ، ایک تھا ٹائیگر، پارٹنر، ویلکم، دے دھنا دھن، زندگی نہ ملے گی، جب تک ہے جاں، ٹائیگر زندہ ہے اور جگا جاسوس جیسی فلمیں بھی ہیں۔

Previous articleکورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے کے دوران 2327 نئے مریضوں کا اضافہ
Next articleبیوی اور سگریٹ جان لیوا نہیں: نعمان اعجاز