کراچی میں موسمیات چورنگی کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا سلنڈر کا لگتا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، بی ڈی ایس رپورٹ میں حتمی وجہ سامنے آ سکے گی۔

 

Previous articleفیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی
Next articleبختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں