کراچی میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، پھل فروشوں کی دکانوں پر حکومتی ریٹ لسٹ کا وجود ہی نہیں۔ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔

کراچی میں پھل فروشوں کی من مانیاں جاری، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مہنگے پھل بیچنے پر مختلف توجیہات پیش کرنے لگے۔ حکومتی ریٹ لسٹ کا کہیں وجود نہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ کسی نے ریٹ لسٹ دی ہی نہیں، نہ کوئی رمضان المبارک کے آغاز سے ہی چیکنگ کرنے آیا ہے۔

شہری بھی حکومتی نرخوں سے بے خبر مہنگے پھل خریدنے پر مجبور ہیں،انتظامیہ کی جانب سے بھی سرکاری نرخوں پر عمل در آمد کروانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے۔

Previous articleقومی رابطہ کمیٹی کا کورونا پابندیوں کو بڑھانے کا امکان
Next articleکوئٹہ : سستے رمضان بازاروں میں چینی نہ آٹا، مرغی کے نرخوں کو پر لگ گئے