کراچی میں چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ شہری مہنگا چکن خریدنے پر مجبور ہیں، سرکاری نرخ اور مارکیٹ کے داموں میں بھی زمین آسمان کا فرق ہے۔

کراچی میں سرکاری نرخ 214 روپے جبکہ مارکیٹ میں چکن 450 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں اور خریداروں میں قیمتوں پر بحث روز کا معمول بن گیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارم سے چکن مہنگا لاتے ہیں، سرکاری نرخ 4 سال پرانے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ کمشنر کراچی جب تک حرکت میں نہیں آئیں گے عوام پستے رہیں گے۔

Previous articleملالہ یوسفزئی کے پسندیدہ شوز اور فلمیں کون سی ہیں؟
Next articleلمبی عمر کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟