کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جانب سے شہر میں برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایاکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 75 افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے کورونا کی برطانوی اقسام کے 50 کیسز سامنے آئے جب کہ 25 کیسز میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اقسام کی تصدیق ہوئی۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

Previous articleکسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: شیخ رشید
Next articleاحساس پروگرام کا 33 فیصد ہم نے سندھ پر خرچ کیا، عمران خان