کراچی میڈیسن ہول سیل مارکیٹ حکام کا کہنا ہےکہ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو ٹوسی لیزومیب (Tocilizumab) جنیرک نام سے استعمال کرائے جانے والے انجیکشن کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ 

مارکیٹ حکام کے مطابق گزشتہ 20 روز میں اس نام کے 200 ایم جی اور 400 ایم جی والے انجیکشن کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، دوا ساز کمپنی متعلقہ انجیکشن کو صرف اسپتالوں کو دینے کی پابند ہے تاہم اس کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس انجیکشن کے ایک 200 ایم جی وائل کی قیمت 39ہزار 689 روپے اور 400 ایم جی وائل کی قیمت 79 ہزار 378 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق وہاں 200 ایم جی کا وائل ڈیڑھ لاکھ تک اور 400  ایم جی کا وائل چار لاکھ روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

Previous articleپاکستان میں کورونا مزید 58 زندگیاں نگل گیا
Next articleوزیراعظم کا فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ