کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر پر 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق ایک اپیل ثالثی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کو جو سزا دی گئی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

 

Previous article’پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا‘
Next articleپیٹرول کی قیمت میں بھاری اضافے کی تجویز