وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں سری نگر ہائی وے سیکٹر  جی الیون سگنلز پر کھڑی گاڑی کو وفاقی محتسب برائے ہراسیت کشمالہ طارق اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک وقاص ملک سمیت ان کے بیٹے کی جانب سے پروٹوکول کی گاڑیاں چڑھانے کے باعث ہونے والی 4 ہلاکتوں کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر حادثہ میں مقتول کے والدین نے بیٹوں کے قتلوں سے صلح کر لی ہے ۔  مقتول کے ورثاء کی جانب سے  ملزمان کو معاف کرنے کا بیان حلفی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیت کی بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد صلح ہوئی ہے۔

واضح رہے تاحال کیس عدالت میں چل رہا ہے  اب دیکھنا یہ ہوگا کہ عدالت اسے مانتی ہے یا کیس کا ٹرائل کرئے گی۔

Previous articleFamous TV host Nida Yasir’s mother Fehmida Nasreen died.
Next articleFrance Annoyed Over President Arif Alvi’s Recent Remarks On Anti-Separatism Bill