اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے باعث وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویش ناک ہے، تمام وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔

Previous articleملک میں بڑھتے کورونا کیسز، این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا
Next articleپنجاب: کورونا کے باعث 6 اضلاع کی مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی