بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

 

Previous articleصبور علی اپنی منگنی پر کیوں رو پڑیں؟
Next articleکورونا کی تیسری لہر مزید 161 افراد کی جان لے گئی، 3377 نئے مریض رجسٹرڈ