کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Previous articleمتنازعہ قوانین کیخلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا، ٹرینیں روک دیں، کاروبار معطل
Next articleاسٹیٹ بینک سے متعلق مجوزہ قانون میں اعلیٰ افسران کیلئے ‘تحفظ’