پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان سپر لیگ 6 کو ملتوی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز مالکان کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں کرکٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن کوملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج کر ملکی کھلاڑیوں سے لیگ کروانے کا آپشن بھی زیر بحث آیا جبکہ لاہور کے میچز کراچی شفٹ کرنے پر بھی اتفاق نہ ہوا، اس تجویز پر چند فرنچائزز کو تحفظات تھے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کو ہی ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت 7 ارکان کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے آل راونڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے سابق لیجنڈ وسیم اکرم کو بھی فوری طور پر لیگ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں ہائی ذیابیطس کے مریض ہونے کے سبب احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

 

Previous articleبھارت کے آزاد اقوام کی صفوں سے نکلنے پر افسوس ہے، امریکی رپورٹ
Next articleچیئرمین سینیٹ پی ڈی ایم اتحاد سے بننے کا امکان، حکومتی اتحاد پر 6 نشستوں کی برتری