وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول پر 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئیں تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

Previous articleاین اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کا کیس، پی ٹی آئی نے اپنا وکیل تبدیل کر دیا
Next articleالیکشن کمیشن نے این اے 75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا حکم دیدیا