اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‏کا کہنا ہےکہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرار داد پیش ہو چکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیےگئے جب کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لاناچاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

Previous articleکراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے کورونا کیسز بڑھنا پریشان کن ہے: مراد علی شاہ
Next articleپاکستان کی دنیا کو 2030 تک 60 فیصد صاف توانائی پر منتقلی کی یقین دہانی