امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تقریبا پچیس فیصد افواج نکال لی گئی ہیں۔ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 160 سی 17 طیاروں جتنا سامان اور آلات واپس لے جا چکے ہیں، جبکہ دس ہزار سے زائد ملٹری آلات بھی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کو واپس کردئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق امریکی فورسز نے 5 تنصیبات افغان فورسز کے حوالے کردی ہیں، 11ستمبر تک افغانستان سے فوج کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

Previous articleبھارت کو ایک اور طوفان یاس کا سامنا، مغربی بنگال اور اوڑیسا میں تباہی
Next articleپی ایس ایل کیلیے بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈکاسٹرز ، آفیشلز اور پلیئرز کے ویزے جاری