وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جلد میڈیا کو معاشی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایاکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی، معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، جلد میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا، آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے، وہ 11 سال بعد وزارت خزانہ آئے ہیں اور دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے سیکرٹری پلاننگ اور چیف شماریات سے تعارفی ملاقات کی۔ جس میں ادارہ شماریات کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جائزے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف شماریات نے مہنگائی کے اعدا و شمار مرتب کرنے پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، بروقت اور درست ڈیٹا اشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، معاون خصوصی ریونیو وقار مسعود اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

Previous articleترسیلات زر کی بڑھوتری میں ڈیجیٹل کرنسی اہم کردار ادا کرسکتی ہے: آئی ایم ایف
Next articleسندھ حکومت نے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی