پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری متعدد پوسٹ میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پوسٹس میں اداکارہ نے دلہن بنے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک کالے لباس میں بھاری بھرکم جیولری کے ساتھ بھی تصویر جاری کی۔

 

 

 

 

اداکارہ نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہان کیلئے اپنا یہ شُوٹ کروایا جسے پسند کرنے والوں میں ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے سائرہ یوسف کی تصویر پر کمنٹ میں کہا کہ ’آپ بے حد دلکش و دل نشین ہیں۔‘ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا یہ شوٹ تو انتہائی دلکش ہے۔

Previous articleانور علی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
Next article’والد نے کہہ دیا تھاکہ اگر گلوکاری کرو تو میرا نام اپنے نام کے آگے سے ہٹالینا‘