پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اپنے بال چھوٹے کروا کر پچھتانے لگیں۔

اس ضمن میں علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی۔

علیزے شاہ بال کٹوا کر پچھتانے لگیں

میم میں دِکھایا گیا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ اُنہیں کٹوا دیتی ہیں تو اُنہیں بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا کہ ’جب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔‘

نوجوان اداکارہ کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ اب اپنے بال چھوٹے کروا کر پچھتا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر کٹ لیا تھا جس پر اُنہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے بالوں کو مزید چھوٹا کروا لیا ہے اور نئے ہیئر کٹ کے ذریعے خود کو ایک نیا لُک دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Previous article’کینیڈا واقعہ کا سخت نوٹس لینا ہوگا، عالمی برادری انتہا پسندی پر کارروائی کرے‘
Next articleٹک ٹاک اسٹار سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا