پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کردیا جس نے فوراً ہی ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔

علی ظفر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں جہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔

Previous articleملتان: آم کی فصل پر بیماریوں کے حملے، پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ
Next articleکورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مزید 119 افراد جان سے گئے