پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار فواد خان کی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے برانڈ کی ماڈلنگ کرنے پر فواد خان کو ان کا پورا معاوضہ دیتی ہیں۔

صدف فواد کے انسٹاگرام سوال و جواب کے سیشن میں ڈیزائنر نے شوہر کے حوالے سے یہ انکشاف کیا۔

فواد خان ماڈلنگ کرنے پر اہلیہ سے بھی پیسے لیتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے صدف فواد سے دلچسپ سوال کیا کہ کیا آپ فواد خان کو اپنے برانڈ کی ماڈلنگ کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں؟

صدف فواد نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ کہا کہ  میں پورے احترام کے ساتھ انہیں ان کا معاوضہ دیتی ہوں۔

اس سے قبل ایک سیشن میں  ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ کیا فواد کوکنگ کرنا جانتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں فواد خان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ فواد خان بہترین کوکنگ کرتے ہیں اور یہ ان کا ایک چھپا ہوا ٹیلنٹ ہے۔

Previous articleیورو کپ فٹبال میچز دیکھنے والے سیکڑوں افراد کورونا سے متاثر
Next articleلاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران