پاکستان کی سپراسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی مصنف انوپما چوپڑا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں جنہیں بہترین کانٹینٹ کی وجہ سے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے تاہم اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، اب ان کا خیال ہے کہ وہ سیاسی باتوں کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتیں۔

 

 

اس سے قبل ماہرہ خان کی بھارتی تھیٹر ڈرامے یار جولاہے میں بھی کام کرنے سے متعلق خبریں وائرل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2017ء میں فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

Previous articleزعفران کےحیران کن طبی فوائد
Next articleپی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری