پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو جواب دہ نہیں، ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ صرف اپنے جیالوں کو جواب دہ ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس پھاڑنے سے متعلق ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بدین میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف ہیں، شہبازشریف جو کہیں گے، ان کے بیانیے اور مؤقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے اوراس پرسیاست کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو  پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کوجواب دہ ہیں اورجیالوں کے ساتھ ملکر سیاست کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کیلئے پانی نہیں مل رہا، بھارت پانی کی تقسیم پر ناانصافی کررہا ہے، حکومت بھی زیریں علاقوں سے ناانصافی کررہی ہے۔

Previous articleپی ایس ایل کیلیے بھارت اور جنوبی افریقا کے براڈکاسٹرز ، آفیشلز اور پلیئرز کے ویزے جاری
Next articleکے پی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان