وفاقی وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں معمولی علامات کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ جلد صحتیاب ہوجاؤں گا’۔

 

شفقت محمود نے گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں رواں سال 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی تھی۔

مارچ میں وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

Previous articleKarachi, policemen injured in a clash with navy soldiers
Next articleوزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور