پاکستان کی متنازع شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔

جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

 

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام  اور شادی کی تفصیلات  کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

’شادی ایک ہفتے قبل ہوئی‘

ٹک ٹاک  اسٹار نے مزید کہا کہ ان کی شادی ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل عروسی لباس میں تصاویر در اصل ان کی شادی کی ہی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ترکی بھی جائیں گی۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

خیال رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔

 

حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اس سے قبل حریم شاہ سے متعلق غیر ملکی ویب سائٹ  نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم کی اس  سے  قبل ایک شادی ان کے کزن سے ہوئی تھی جس سے حریم کی بیٹی بھی ہے تاہم حریم شاہ نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ یہ ان کی پہلی شادی ہے۔

Previous articleکامیاب پاکستان پروگرام ملک میں خوشحالی لانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: ترین
Next articleگیس بحران میں شدت: سی این جی اسٹیشنز، صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل