لاہور کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

یوسف رضا گیلانی نے میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف سے مشاورت بھی کی۔

Previous articleعائشہ عمر کی ’پاوری گرل‘ کے ساتھ ’پاوری‘
Next articleIRAN Issues Fatwa Saying All Female Cartoon Characters Must Wear Hijab!